د- الله كے رسول لوط علیہ السلام
اس کے بعد اللہ نے لوط علیہ السلام کو ان کی قوم کی طرف مبعوث فرمایا‘ وہ بدکار قوم تھی‘ غیر اللہ کی عبادت کرتی اور اپنے درمیان فحاشی وبدکاری کا ارتکاب کرتی تھی‘ اللہ تعالی نے فرمایا:
“اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کو بھیجا جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم ایسا فحش کام کرتے ہو جس کو تم سے پہلے کسی نے دنیا جہان والوں میں سے نہیں کیا۔
تم مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو عورتوں کو چھوڑ کر، بلکہ تم تو حد ہی سے گزر گئے ہو۔
اور ان کی قوم سے کوئی جواب نہ بن پڑا، بجز اس کے کہ آپس میں کہنے لگے کہ ان لوگوں کو اپنی بستی سے نکال دو، یہ لوگ بڑے پاک صاف بنتے ہیں”۔(الأعراف:80-82)
اللہ نے لوط علیہ السلام کو اور ان کے گھر والوں کو بچا لیا‘ سوائے ان کی بیوی کے کہ وہ کافروں میں سے تھی‘ اللہ نے آپ کو حکم دیا کہ رات کے وقت اپنے اہل وعیال کے ساتھ بستی سے نکل پڑیں‘ پھر جب اللہ کا حکم آپہنچا تو اللہ نے اس بستی کو زیر وزبر کردیا اوپر کا حصہ نیچکے کردیا اور ان پر کنکریلے پتھر برسائے جو تہ بتہ تھے۔
ح- الله كے رسول شعیب علیہ السلام: